کراچی، پولیس اہلکاروں پر ممکنہ حملوں کا خطرہ، نئی ایس او پی تیار

پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر آتے اور جاتے وقت وردی، جوتے نہیں پہنیں گے اور مختلف راستوں کا انتخاب کریں

ہفتہ 4 جولائی 2020 23:00

کراچی، پولیس اہلکاروں پر ممکنہ حملوں کا خطرہ، نئی ایس او پی تیار
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) شہر قائد میں پولیس اہلکاروں پر ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر نئی ایس او پی تیار کرلی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں پر ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر نئی ایس او پی تیار کرلی گئی جس کے مطابق پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر آتے اور جاتے وقت وردی، جوتے نہیں پہنیں گے۔

(جاری ہے)

ایس او پی کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پر آتے یا جاتے ہوئے مختلف راستوں کا انتخاب کریں، ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد بھی وردی نہ پہنی جائے۔پولیس حکام کے مطابق ایس او پر عملدرآمد نہ کرنے پر محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نئی ایس او پی گزشتہ روز پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے محمود آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان جاں بحق ہوگیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں