خیرپور چیمبر کے صدرراجیش کمار کا قتل،بزنس کمیونٹی کیلئے باعث تشویش

ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،شبنم ظفر کا وزیراعلیٰ سے مطالبہ

پیر 3 اگست 2020 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدراورکھجور اناج منڈی خیرپور کے نائب صدر،معروف نوجوان بزنس مین راجیش کمار کو نامعلوم افراد کی جانب سے انکے گودام کے قریب فائرنگ کرکے قتل کئے جانے پر خیرپور کی تاجربرادری میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیرپور چیمبر آف کامرس کی سرپرست اعلیٰ اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی شبنم ظفر نے خیرپور چیمبر کے صدر راجیش کمار کے قتل کو خیرپور کی بزنس کمیونٹی کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔

شبنم ظفر نے کہا کہ راجیش کمار کا قتل پاکستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے باعث تشویش ہے،خیرپور کے تاجر بالخصوص کھجور منڈی کے بزنس مین پرامن ہیں لیکن نامعلوم افراد کی جانب سے یہاں کا کاروبار اور کاروباری ماحول متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسکا صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیئے۔شبنم ظفر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ اقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں