یوم آزادی کی مناسبت سے نمائشی فلڈ لائٹ ہاکی میچ (آج) کھیلا جائیگا

جمعرات 13 اگست 2020 21:45

کراچی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت 14اگست کو نمائشی فلڈ لائٹ ہاکی میچ کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

کے ایچ کے سیکریٹری حیدر حسین کے مطابق اولمپین حنیف خان اور ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کے نام سے منسوب کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس، نیپا گلشن اقبال کی آسٹروٹرف پر 9بجے شب کمشنر کراچی الیون اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ الیون کے درمیان میچ ہوگا، اس موقع پر حکومت سندھ کے سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے، بعد ازاں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں