پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی ،بین الاقوامی اسمگلر ز گرفتار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے بین الاقوامی اسمگلر جان محمد عرف جعفر اوراس کے بیٹے کو گوادر میں احاطہ عدالت سے گرفتار کریلا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار اورمنشیات اسمگلنگ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوںنے بین الاقوامی اسمگلر جان محمد عرف جعفر اور اس کے بیٹے قنبر کو گوادر میں عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ اسمگلرز بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مختلف کیسز میں کوسٹ گارڈز کو مطلوب تھے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میںبھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو ان جیسے منشیات اسمگلروں سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں