کراچی ، اسٹیٹ ایجنٹ سمیت2 افراد کی بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس نے مقدرمہ درج کرلیا

بدھ 23 ستمبر 2020 15:07

کراچی ، اسٹیٹ ایجنٹ سمیت2 افراد کی بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس نے مقدرمہ درج کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں اسٹیٹ ایجنٹ سمیت 2افراد نے بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، پولیس نے خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ، جہاں سرجانی ٹائون میں بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، سرجانی ٹائون تھانے میں خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون نے اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ساتھی پر زیادتی کاالزام لگاتے ہوئے کہا کرایے کے مکان میں رہتی ہوں اورفیکٹری میں کام کرتی ہوں، پلاٹ کی معلومات کیلئے اسٹیٹ ایجنٹ کے دفترگئی تو اسٹیٹ ایجنٹ سمیت 2افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں