امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا ضلع غربی کا دورہ

سابق نائب امیر ضلع غربی نواز خان عباسی اور درینہ رکن جماعت محمد نور کے اہل خانہ سے تعزیت

بدھ 23 ستمبر 2020 20:43

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا ضلع غربی کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا ضلع غربی کا دورہ ۔ سابق نائب امیر ضلع غربی نواز خان عباسی،درینہ رکن جماعت محمد نور کی یاد میں تعزیتی پروگرامات سے خطاب۔سینٹر سراج الحق نے مرحومین کی جماعت اسلامی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع غربی محمد اسحاق خان،عبد الرزاق،فضل احد،ماسٹر امین اللہ،مدثر حسین انصاری،عثمان اعوان اور حمید اللہ خان سمیت کارکنان و ذمہ داران موجود تھے۔درین اثناء سینٹر سراج الحق نے رکن جماعت عبد الحسین سے انکی بیٹی اور سردار خان سے اہلیہ کے انتقال پر بھی تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں