وفاقی وزیر مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ

سندھ حکومت نے گیس پائپ لائن بچھانے کی ایک ماہ قبل اجازت دے دی تھی

پیر 19 اکتوبر 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے گیس پائپ لائن بچھانے کی ایک ماہ قبل اجازت دے دی تھی وفاقی وزیر اپنی نااھلی اور ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر گرانے کی کوشش کر رہے ہیں ملکی عوام آپکی حکومت کے کارنامے بخوبی جانتے ہیں ایسے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی ایل کے حکام کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ وہ 2 ماہ کے عرصے میں گیس پائپ لائن مکمل کر دیں گے وفاقی وزیر کی اپنے ادارے کی کاکردگی سے لاعلمی پر حیرت ہے۔

امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ گیس پائپ لائن کا اجازت نامہ 8 اکتوبر کو دیا گیا تھا جو ایس ایس جی سی ایل حکام کے علم میں ہے جب تک غیرذمہ دار افراد بجلی اور گیس کے معاملات دیکھیں گے بحران موجود رہے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں