گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بار کی اپیل پر ہائی کورٹ اور کراچی کی دیگر عدالتوں میں عدالتی امور معطل کر دیئے گئے

بدھ 28 اکتوبر 2020 13:29

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بار کی اپیل پر ہائی کورٹ اور کراچی کی دیگر عدالتوں میں عدالتی امور معطل کر دیئے گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بار کی اپیل پر ہائی کورٹ اور کراچی کی دیگر عدالتوں میں بدھ کو عدالتی امور معطل کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے تمام بورڈ ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں۔عدالتِ عالیہ میں بدھ کو اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبر میں کی گئی۔گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سٹی کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں بھی عدالتی امور معطل کر دیئے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں