بلاول بھٹو کی پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد سے طبیعت ناساز، کورونا کے آثار نمایاں
بلاول بھٹو شاید ہمشیرہ بختاور بھٹو کی منگنی میں بھی پرسوں شریک نہ ہوں۔ صحافی کامران خان کا ٹویٹ
سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2020 15:42
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان بلاول ہاؤس جمیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جمیل سومرو میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور دیگر کچھ رہنماؤں نے فوری خود کو قرنطینہ کر لیا ۔
بلاول بھٹو اور دیگر پی پی رہنما اگلے چند روز تنہائی میں گزاریں گے۔ بتایا گیا کہ جمیل سومرو عمومی طور پر ہر وقت بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ رہتے ہیں، اسی لیے حالیہ کچھ روز کے دوران ان کے ساتھ ملاقات کرنے والے تمام افراد نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ بلاول بھٹو اور دیگر پی پی رہنماؤں نے اپنے کورونا ٹیسٹ بھی کروائے ہیں، جن کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ تاہم اب صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے بلاول ہاؤس ذرائع کے حوالے سے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کورونا ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو ہو گی ۔ اس حوالے سے مہمانوں کو دعوت دینے کے لیے ایک خصوصی کارڈ جاری کیا گیا تھا جس پر تحریر تھا کہ تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا ۔ مدعو کیے گئے مہمانوں کو ہدایات کی گئیں کہ وہ تقریب سے 24 گھنٹے قبل اپنے کورونا نیگیٹو ٹیسٹ کی رپورٹ بلاول ہاؤس میں جمع کروائیں گے اور جن مہمانوں کی رپورٹ نیگیٹو ہو گی صرف وہی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ تاہم آج صبح ہی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں مہمانوں کو محدود کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ منگنی کی تقریب میں صرف 80 کے قریب افراد شریک ہوں گے جن میں قریبی دوست احباب اور رشتہ دار شامل ہیں جبکہ پارٹی رہنما اور عہدیدار بھی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عیدالاضحی پر ملازمین کو عید بونس دلوانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کریںگے،سی ای ا و نفٹ
روز بروز بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہریوں کی بھی پریشانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،بلال سلیم قادری
ایم کیو ایم پاکستان ضلع کوئٹہ کے کارکنان غلام عزیز کھیتران اور محمد شاہ اچکزئی کے انتقال پر ڈاکٹر خالد ..
جماعت اسلامی کے وفد کی ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات ،ْ مسائل حل کرنے کا مطالبہ
سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 کے خلاف ایک مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی
ورلڈ تھلیسمیا ڈے کے موقع پر سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھلیسیما سنیٹر کے تحت تھلیسیما میں مبتلا بچوں اور انکے ..
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
کیماڑی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 280 لیٹر ایرانی پیٹرول و اسلحہ برآمد کرلیا
پولٹری ، ریسرچ آفیسر کا امتحان پاس کرنے والے 45امیدواروں میں آفرلیٹر تقسیم کردیئے گئے
کیماڑی، بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 3ملزمان گرفتار
اے پی ایم ایس او کی جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم سندھی شاگرد ست کی جانب سے ملک دشمن نعرے لگانے کی شدید مذمت ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند