بختاوربھٹو اپنی ڈھولکی پر اپنی والدہ کے نکاح والاجوڑا،نکاح کی تقریب میں سبز اور گلابی رنگ کا روایتی لباس زیب تن کریں گی

جمعرات 26 نومبر 2020 21:14

بختاوربھٹو اپنی ڈھولکی پر اپنی والدہ کے نکاح والاجوڑا،نکاح کی تقریب میں سبز اور گلابی رنگ کا روایتی لباس زیب تن کریں گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) بختاوربھٹوزرداری ڈھولکی کے خاص موقع پر اپنی والدہ کے نکاح والا جوڑاجبکہ نکاح کی تقریب میں سبز اور گلابی رنگ کا روایتی لباس زیب تن کریں گی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاوربھٹوزرداری نے ڈھولکی کے خاص موقع پر اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کے نکاح کا جوڑا پہنے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

بختاور نے اسی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیاہے، جس نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی کا لباس تیار کیا تھا۔فیشن برانڈ نے بھی انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ، جس میں ایک تصویر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نکاح کے دن کی ہے، جبکہ دوسری تصویر اس خوبصورت عروسی لباس کی ہے جو بختاور بھٹو اپنی ڈھولکی میں زیب تن کریں گی۔دوسری جانب بختاور بھٹو اپنی نکاح کی تقریب میں سبز اور گلابی رنگ کا روایتی لباس پہنیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں