گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کا نوٹس لے لیا

ڈائو اسپتال میں داخل بچی مدیحہ کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے،وائس چانسلر کو ہدایت

بدھ 2 دسمبر 2020 18:23

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کا نوٹس لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا ہے کہ ڈائو یونیورسٹی اسپتال میں داخل بچی مدیحہ کا آپریشن ادھورا چھوڑ دیا گیا کا نوٹس لے لیا ہے اس ضمن میں گورنر/ چانسلر عمران اسماعیل نے ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے رابطہ کرکے انھیں ہدایت دی کہ ڈائو اسپتال میں داخل بچی مدیحہ کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور مدیحہ کے علاج کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے گورنر/چانسلر کو بتایا کہ مدیحہ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ بچی کا آپریشن ادھورا چھوڑنے کے معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ کی جانب سے مدیحہ کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھی بھیجا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں