آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز “اردو ناول کی ایک صدی” کے عنوان سے سیشن کا اہتمام

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:08

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز “اردو ناول کی ایک صدی” کے عنوان سے سیشن کا اہتمام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز “اردو ناول کی ایک صدی” کے عنوان سے سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور ادیبوں اور نقادوں نے اپنے خیالات اور مقالات پیش کئے،

معروف نقاد ڈاکٹر قاضی عابد نے اردو ناول پر تہزیبی اور سیاسی عناصر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اردو ناول نگاروں پر تہزیبی اور سیاسی عناصر نمایاں رہے تاہم نئے دور کے ناول نگاروں پر یہ زمہداری عائد ہوتی ہے کہ اس سلسلے کو آگے بڑھائیں ، نامور نقاد ضیا الحسن نے لاہور سے آن لائن مقالہ پیش کرتے ہوئے اردو ناول کے ثقافتی سرو کار پر سیر حاصل گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ وجود کا اظہار ثقافت کے بغیر ناممکن ہے جبکہ ہمارے ناول نگار اپنے ناولوں میں وجود کا عنصر پانے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ثقافت کو نمایاں کرنے کے لئے وجود کو نمایاں کیا جانا لازم ہے، ناول نگار حمید شاہد نے اردو ناول کے اسلوبی تجربات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناول ہمارے ہاں مغرب سے آیا جسے ہمارے ناول نگاروں نے مختلف ادوار میں اسلوبی تجربات سے موجودہ شکل میں ڈھالا اور سماجی سدھار میں اہم کردار ادا کیا ، سیشن کی نظامت کے فرائض کاشف رضا نے ادا کئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں