کوڈڈ مائنڈز نے 6بچوں کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری لے لی

فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائیگا ، انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں ہے، عمر فاروق

اتوار 13 دسمبر 2020 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2020ء) پاکستان سمیت دنیا کے 16ممالک میں تعلیمی اور تکنیکی سہولتیں فراہم کرنیوالے ادارے کوڈڈ مائنڈز نے 6بچوں کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری لے لی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری میڈیا بحران کے باعث کثیر تعداد میں صحافی بیروزگار ہو گئے ہیں اس سلسلے میں کوڈڈ مائنڈز نے خیبر پختونخوا کے صحافی شاکر اللہ کے 6بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بحال رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں کی فیس ادا کرنے کا ذمہ کوڈڈ مائنڈز کے بانی عمر فاروق نے کیا ہے کہ فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائیگا ۔

انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صغیر نے بتایا کہ میڈیا بحران کے باعث 10ہزار سے زائد صحافی بیروگار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود دوسرے شعبوں میں بھی روزگار کے ذرائع دستیاب نہیں ہیں ۔ قبل ازیں عمر فاروق کے والد ڈاکٹر رشید اے فاروقی نے صحافی سے متعلق فیچر پر نوٹس لیتے ہوئے اپنے صاحبزادے کو فوری مدد کی ہدایت دی تھیں ۔ صحافی شاکر اللہ نے کوڈڈ مائنڈز کے اقدام کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کوڈڈ مائنڈز کی طرح دیگر اداروں کو بھی فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں