شوگر مافیا نے سٹے بازوں اور مل مالکان سے مل کر 110 ارب روپے کمائے، ایف آئی نے عبوی چلان عدالت میں جمع کرادیا

منگل 20 اپریل 2021 16:43

شوگر مافیا نے سٹے بازوں اور مل مالکان سے مل کر 110 ارب روپے کمائے، ایف آئی نے عبوی چلان عدالت میں جمع کرادیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) چینی اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای)نے عدالت میں جمع کرائے گئے عبوری چالان میں انکشاف کیاہے کہ شوگر مافیا نے سٹے بازوں اور مل مالکان سے مل کر 110 ارب روپے کمائے۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)نے شوگر مافیا کے خلاف چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں جمع کرادیاہے۔ایف آئی اے کے چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کراچی میں 16واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے۔چالان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی اور پنجاب کے سٹے بازوں نے مل کر سٹہ کھیلا، چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں