سندھ ہائی کورٹ،پی ٹی آئی کے رہنماسمیر شیخ کی جے آئی ٹی بنانے کی استدعامنظور،مزید سماعت15جون تک ملتوی

منگل 20 اپریل 2021 16:43

سندھ ہائی کورٹ،پی ٹی آئی کے رہنماسمیر شیخ کی جے آئی ٹی بنانے کی استدعامنظور،مزید سماعت15جون تک ملتوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس 88 ضمنی انتخاب میں پولیس مقابلہ اور فارم ہائوس کی توڑ پھوڑ کے دوران حملے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما سمیر شیخ کی شفاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کردی۔منگل کوسمیر شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ایس 88میں جلائو گھیرائوکیس میں عبوری ضمانت ہائیکورٹ سے حاصل کی ہے، عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوسرے کیس میں بدنیتی پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

وکیل سمیر شیخ نے کہاکہ میرے موکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما سمیر شیخ کے وکیل نے عدالت میں کہاکہ میرے موکل کیخلاف جو مقدمات بنائے گئے اس پر جے آئی ٹی بنائی جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیس ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے تو جے آئی ٹی کیسے بنائی جائی وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہمیں مہلت دی جائے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی بنانے کیلئے دلائل دینگے، اس پر ہائیکورٹ نے سمیر شیخ کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرلی اور درخواست کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں