کراچی، کنویں میں 10 ماہ سے پھنسے کتے اور دو بلیوں کو بچالیا گیا، محکمہ وائلڈ لائف

اتوار 13 جون 2021 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں کنویں میں 10 ماہ سے پھنسے کتے اور دو بلیوں کو بچالیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق مقامی شخص 10 ماہ سے کنویں میں پھنسے کتے کو کھانا دے رہا تھا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ کتے کی حالت اور کنویں کی گہرائی جانچنے کے لیے بانس کے ساتھ کیمرا لگایا گیا۔انھوں نے بتایا کہ اس کیمرے سے کنویں میں کتے کے ساتھ دو بلیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا۔ حکام نے کہا کہ تینوں جانوروں کو کرین کی مدد سے کنویں سے نکالا گیا، ریسکیو آپریشن غیرسرکاری ادارے اور محکمہ سندھ وائلڈلائف نے مشترکہ طور پر کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں