سجل علی بھی ملک میں گھریلو تشدد کیخلاف بول پڑیں

جب آپ گھریلو تشدد سے متعلق بل مسترد کرتے ہیں تو پھر آپ اس معاملے کے اصل مجرموں کی حفاظت کر رہے ہیں

جمعرات 29 جولائی 2021 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء)نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل سجل علی بھی ملک میں گھریلو تشدد بالخصوص خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر بول پڑیں۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انھوں نے ملک میں خواتین کی حفاظت کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے لکھا کہ ’یہ بہت شرم کی بات ہے کہ اس ملک میں کوئی عورت محفوظ نہیں ہے۔سجل کا کہنا تھا کہ جب آپ گھریلو تشدد سے متعلق بل مسترد کرتے ہیں تو پھر آپ اس معاملے کے اصل مجرموں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو بھی اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے وہ ایسے لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں