چیئرمین نیپرا کا ٹھٹھہ میں ونڈ کوریڈور کا دورہ، مقامی کمیونٹی میں پانی کے پمپ، سلائی مشینیں اور سولر کٹس تقسیم کیں

اتوار 19 ستمبر 2021 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) چیئرمین نیپرا نے اراکین اتھارٹی کے ہمراہ ضلع ٹھٹھہ میں ونڈ کوریڈور کا دورہ کیا۔اعلامیہ نیپرا کے مطابق دورے کا مقصد ونڈ پاور پراجیکٹس کی کارکردگی اور بجلی کی ترسیل چیک کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نیپرا اتھارٹی نے مقامی کمیونٹی میں پانی کے پمپ، سلائی مشینیں اور سولر کٹس تقسیم کیں۔نیپرا اتھارٹی نے خواتین کے لیے ووکیشنل تربیتی سینٹر اور جدید کمیونٹی اسپتال کا افتتاح بھی کیا۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیاہے کہ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے متعلقہ پاور پلانٹس کے سی ایس آر اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں