گرین لائن: بسیں کراچی پہنچتے ہی سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی

بدھ 22 ستمبر 2021 13:08

گرین لائن: بسیں کراچی پہنچتے ہی سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) گرین لائن بس منصوبے کی بسیں کراچی پہنچیں تو برسوں سے سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی۔برسوں بعد کراچی والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی بہترسہولت دستیاب ہونے کوہے۔

(جاری ہے)

گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں کراچی پہنچیں تو سندھ حکومت کے اورنج لائن بس منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی، ورکرز کو منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور اسے بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

پانچ سال سے سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبہ مکمل ہونے سے ہزاروں افراد کو ریلیف ملے گا لیکن ابھی اس میں تاخیر شہریوں کی شدید تکلیف کا باعث ہے۔ سندھ حکومت کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سب کچھ تیار ہے بسیں بھی اگلے سال جنوری تک آجائیں گی۔پانچ کلومیٹر طویل منصوبے کے انفراسٹرکچر کا 65 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔ صوبائی حکومت کے دعوے کے مطابق بسوں کا انتظار مزید کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں