ملک کو نظام مصطفی ؐکا گہوارہ بنانے ،ملک سے بدامنی لاقانونیت کا خاتمہ ہوگا ،حاجی حنیف طیب

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) 12ربیع الاول کے موقع پر سربراہ نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،پارٹی صدرمیاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبارقریشی،چیف آرگنائزرانجینئرعبدالرشیدارشدنے پاکستان اورعالم اسلام کے مسلمانوں کونبی کریم ؐکی یوم ولادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر شمع رسالت کے پروانے کوعہد کرنا چاہیے کہ وہ اس ملک کو نظام مصطفی ؐکا گہوارہ بنانے ،ملک سے بدامنی لاقانونیت کا خاتمہ ،رشوت ستانی ،سودی نظام اوربے حیائی کوانجام بدتک پہنچانے کیلئے بھر پورجدوجہد کریں گے اگر ان برائیوں پر قابوپالیا اوراسلام نے جن اچھائیوں پر عمل کرنے کاحکم دیاہے اس کو اپنا لیا تو ہماراملک امن وسکون کا گہوارہ بن جائے گا،گھروں کے اندر اختلافات ،انتشارہے اس کا خاتمہ ہوجائے گا ،عوام کے ساتھ حکمرانوں کو بھی عہد کرنا چاہیے کہ وہ خلفائے راشدین کے طرز پر حکمرانی کا آغازکریں گے ہمیں کشکول گدائی لے کر پوری دنیا کے سامنے بھیک مانگنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنی ذخائر سے مالامال کیا ہواہے اگراس کو دیانت داری سے نکالاجائے تو ہم دوسروں کی مددکرنے والے بن جائیں گے،امید ہے کہ اس ربیع الاول شریف میں عہد کرکے اپنی ذمہ داریوں کو پوری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں