بلاول بھٹو زرداری کی سبز عمامہ پہنے تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بدھ 20 اکتوبر 2021 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سبز عمامہ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی دورہ فیضان مدینہ کی یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تصویر میں بلاول کو بلیو کوٹ پینٹ پر سبز عمامہ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔سعید غنی کے مطابق یہ تصویر بلاول بھٹو کے دورہ فیضانِ مدینہ کے موقع پر لی گئی تھی۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ 2016 میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں