�اں قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،کراچی باسکٹ بال کلب ،لیکول بالرز اور عسکری نے اپنے مخالفین کو پچھاڑ دیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری " 21واں قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء "میں شاندار مقابلے جاری گزشتہ روز مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔

پہلے میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف کراچی کولٹس کو 33کے مقابلے میں 49باسکٹ پوائنٹس سے ڈھیر کردیا ،فاتح KBBCکلب کی جانب سے راج کمار لکھوانی 14،سعد شمسی اور فراز احمد نے 10,10جبکہ رنر اپ کراچی کولٹس کلب کی جانب سے سمیر رفیق 13، سمیرسلیم 10اور عمیر خالد نے 8باسکٹ پوائنٹس اسکور رکرکے نمایاں رہے ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں لیکول بالرز باسکٹ بال کلب نے مد مقابل میزبان عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کو 36کے مقابلے میں 40باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح لیکول بالرز کی جانب سے شا زین ملک 12، ذیشان مکاتی 11اور اسد خان نے 8جبکہ رنر اپ عثمان کلب کی جانب سے حمزہ خواجہ 13،عثمان خواجہ اور حسن اقبال نے 8,8باسکٹ اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں عسکری باسکٹ بال کلب نے مد مقابل آرام باغ باسکٹ بال کلب کو شاندار مقابلے کے بعد 40کے مقابلے میں 47باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح عسکری کلب کی جانب سے بختیار خان نے 5تھری پوائنٹرز کی مدد سے 23،شاہ میر ظہیر 11اور انس خان نے 9جبکہ رنر اپ آرام باغ کلب کی جانب سے محمد رضی اور محمد سعد نے 10,10اور عبید الرحمن نے 9باسکٹ اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔

کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض عامر غیاث ،عامر شریف ،غلام محمد سنیئر ،اشرف یحییٰ اور ظفر اقبال نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ذاہد ملک ،نعیم احمد اور ممتاز احمد تھے ۔میچ سے قبل مہمان خصوصی معروف کشمیری رہنماء کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر غلام عباس جمال سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر KBBAکے صدر غلام محمد خان اور دیگر موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں