پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن

سمندر میں پھنسے 14ماہی گیر بھائیوں کی قیمتی زندگیاں بچالی گئیں

اتوار 24 اکتوبر 2021 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بوٹ معمول کے گشت پر سمندر میں موجود تھی۔پی ایم ایس اے کی بوٹ کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ النور نامی رجسٹریشن نمبربی ایف ڈی11797ماہی گیر کشتی جو کہ گوادر سے مچھلی کے شکار کے لئے نکلی تھی اس وقت کھلے سمندر میں مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یار و مددگار کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بوٹ مدد کے لئے فوری روانہ ہوئی اور موقع پر جا کر مصیبت زدہ عملے کو کھانا اور طبی امداد فراہم کی ۔ بعد ازاں کشتی کو کھینچ کر مزید معاونت کے لئے گوادر بندرگاہ پہنچا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں