گورنر سندھ کا پیر آف بھٹ شاہ سید مظہر علی المعروف نازن پیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:40

گورنر سندھ کا پیر آف بھٹ شاہ سید مظہر علی المعروف نازن پیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پیر آف بھٹ شاہ سید مظہر علی المعروف نازن پیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہ صاحب کے انتقال سے بھٹ شاہ سمیت پورے سند ھ کی عوام سوگوار ہے۔ گورنر سندھ نے نازن پیر کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ و مریدوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پیر آف بھٹ شاہ سید مظہر علی المعروف نازن پیر کی مخلصانہ خدمات تا دیر یاد رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں