کورونا کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے ایئرپورٹس پر تعینات عملے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

ایئرپورٹس پر بغیر ماسک آنے پر پابندی ہوگی، اومیکرون ویرینٹ پھیلائو کے باعث سخت اقدامات کی ضرورت ہے، سول ایوی ایشن

بدھ 26 جنوری 2022 15:35

کورونا کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے ایئرپورٹس پر تعینات عملے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) سول ایوی ایشن(سی اے ای) نے کورونا کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے ایئرپورٹس پر تعینات عملے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ماسک کے بغیر ایئرپورٹ پرانٹری نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہراورکیسزمیں اضافے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی سمیت ملک بھرکے ایئرپورٹس کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

سی اے اے نے کراچی سمیت ملک بھرکے ایئرپورٹس پرسخت احکامات جاری کرتے ہوئے ائیر پورٹس پر تعینات ایئرلائنز اور دیگر اداروں کے عملے کیلئے ماسک پہننا لازمی قراردے دیا۔سی اے اے کے مطابق ایئرپورٹس پر بغیر ماسک آنے پر پابندی ہوگی، اومیکرون ویرینٹ پھیلائو کے باعث سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔سول ایوی ایشن نے ہدایت کی کہ مسافروں کو بھی ماسک کے بغیر ایئرپورٹ پرانٹری نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں