سندھ میں گندم اور اذٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ، پنجاب میں آٹا سستا کر نے کیلئے ہوم ورک مکمل

منگل 17 مئی 2022 15:28

سندھ میں گندم اور اذٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ، پنجاب میں آٹا سستا کر نے کیلئے ہوم ورک مکمل
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) سندھ میں گندم اور اذٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔صوبے میں ہول سیل میں گندم 8 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی جس سے قیمت 67 روپے فی کلو ہوگئی ،اوپن مارکیٹ میں گندم 3 روپے بڑھ کر 70 روپے کلو ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

فلور ملز نے 10 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا کردیا جس کے بعد تھیلے کی قیمت 725 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نیآٹا سستا کرنے کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے جس کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 880 روپے میں ملے گا ،10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490 روپے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں