جمعہ کوبھی کاروبار میں شدید مندی رہی

کے ایس ای 100انڈیکس40000 کی سطح سے نیچے آکر39900کی سطح پر بند ہوا

جمعہ 24 مارچ 2023 20:35

جمعہ کوبھی کاروبار میں شدید مندی رہی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدے سے قبل ایندھن سمیت دیگر اسکیموں کو بند کرنے کے مطالبے اور ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار حصص پر منفی اثرات مرتب ہوئے اورجمعہ کوبھی کاروبار میں شدید مندی رہی اور کے ایس ا ی 100انڈیکس40000 کی سطح سے نیچے آکر39900کی سطح پر بند رہا ۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو80پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ شروع ہونے والی شیئرز مارکیٹ بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کے فقدان اور ملک میں جاری سیاسی محاذ آرائی کے سبب دوبارہ مندی کی جانب چلی گئی۔کاروبار میں مندی کی وجہ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 68.52فیصد گھٹ گیا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں64اترب روپے سے زائد کی کمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو ٹیلی کام،سیمنٹ، ٹیلی کام،فوڈز،کمیونیکیشن،پیٹرولیم اوردیگر سرگرم کمپنیوں کے شیئرز میں کاروباری سرگرمیاں رہیں۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 434.05پوائنٹس کی کمی سے 39942.05پوائنٹس پر آگیا اسی طرح177.23پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 14738.52پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس255.55پوائنٹس کم ہو کر26424.91پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس762.40پوائنٹس کی کمی سی68777.77پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 64ارب65کروڑ79لاکھ45ہزار582روپے کی کمی سے 61کھرب7ارب 55کروڑ37لاکھ29ہزار129روپے رہ گیا ۔ حصص مارکیٹ میںجمعہ کو1ارب 29کروڑروپی سے زائد مالیت کے 4کروڑ67لاکھ28ہزار175 حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو3ارب روپے مالیت کے 14کروڑ84لاکھ52ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر290کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی77کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،194میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام40لاکھ ، ٹیلی کارڈ لمیٹیڈ38لاکھ ، ٹی پی ایل پراپرٹیز18لاکھ ، پاک الیکٹران17لاکھ،فوجی سیمنٹ15لاکھ92ہزار، غنی گلوبل14لاکھ اورٹی آر جی پاکستان13لاکھ شیئرزکے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نمایاں اضافہ نیسلے پاکستان اورسفائرفائبرکے شیئرز کے داموں میں رہا جنکی قیمتیں99.95روپے اور71.60روپی بڑھ کر بالترتیب5100.10روپی اور1026.39روپے پر جا پہنچیں جبکہ سب سے زیادہ کمی پاک سروسز اور پاک ٹوبیکو کے شیئرز کے داموں میں رہی جنکے بھائو89روپے اور52.50روپے کی کمی سے بالترتیب1099روپے اور665.10روپے رہ گئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں