عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی نرخ کم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد پوزیشن 1978 ڈالر کی اونس کو پہنچی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 1543 روپے کی کمی ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 700 اور دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 76 ہزار 355 روپے پر پہنچ گئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30وپے کے اضافے سی2250روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.71روپے کے اضافے سے 1929روپے کی سطح پر آگئی۔کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں