جماعت اسلامی سندھ کی سینئر صحافی امداد سومرو کے گھر ڈکیتی کی مذمت

کراچی تا کشمور پورے صوبہ میں ڈاکو راج نافذ ہے اب تو صحافی برادری بھی اس ظلم سے محفوظ نہیں رہی چوری واپس کرائی جائے،ترجمان جماعت اسلامی سندھ

پیر 29 اپریل 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینئر صحافی اور انسویٹی گیشن رپورٹر امداد سومرو کے سہیون میں واقع گھر سے ڈکیتی اور سونا،نقدی سمیت قیمتی سامان کی چوری کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ واقعے کا نوٹس لیں اور چوری کیا گیا سامان واپس دلایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیرکو ایک بیان میں کہا کہ اس وقت کراچی تا کشمور پورے صوبہ میں ڈاکو راج نافذ ہے اب تو صحافی برادری بھی اس ظلم سے محفوظ نہیں رہی، سکھر میں قتل ہونے والے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے اب حق وسچ لکھنے اورحکمرانوں کو آئینہ دکھانے والے امداد سومرو کے گھر میں چوری کی واردات ’’سب کچھ ٹھیک ہے‘‘ کی رٹ لگانے والے حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں