اہل غزہ و فلسطینیوں کی استقامت وقربانیوںنے دنیا کو بیدار کردیا ،ْ منعم ظفر خان
کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کی تحریک دیگر جامعات میں بھی پھیل رہی ہے ،ْ جامعہ کراچی میں ’’یکجہتی غزہ ریلی ‘‘سے خطاب طلبہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،ہم غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ْ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی آبش صدیقی
منگل 30 اپریل 2024 20:20
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں اہل غزہ کی نسل کشی اور کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس تشد د کے خلاف،کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء او ر اہل غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ ’’یکجہتی غزہ ریلی ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ریلی سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی آبش صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔ ریلی میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلا ف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری دہشت گردی کے خلاف بھی شدید نعرے لگائے ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا Stop Genocide in Ghaza، we stand with palestine، القدس لنا، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، شرکاء نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مخصوص فلسطینی رومال اور پرچم اٹھائے ہوئے تھے ۔منعم ظفر خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ برطانیہ نے ہمیشہ سے سازشی ذہن استعمال کیا ہے اور برطانیہ ہی نے صیہونی ریاست کے قیام کے لیے 1917میںبالفور ڈکلیریشن پر دستخط کیے ،1948میں اسرائیل کا قیام عمل میں لایا گیا اور پھر پوری دنیا سے یہودیوں کو جمع کر کے فلسطین میں بسایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیل کی جانب سے بد ترین جارحیت و دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،اہل غزہ و فلسطین کے مسلمان گزشتہ 76برس سے اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،آج فلسطین کی جدوجہد میں پوری دنیا کے باشعور انسان شامل ہوگئے ہیں اورکولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس جدوجہد کا حصہ بن گئے ہیں ،یورپی ممالک میں فرانس اور جرمنی کے طلباء بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کو شوکاز نوٹس دیے گئے اور انہیں دھمکایا کہ احتجاج ختم نہ کیا تو داخلہ منسوخ کردیا جائے گا،کولمبیا یونیورسٹی کے پر عزم طلباء نے احتجاج ختم کرنے کے بجائے یونیورسٹی میں ہی کیمپ قائم کردیے ۔انتظامیہ کی جانب سے ان کے داخلے منسوخ کردیے گئے ،ان پرربڑ کی گولیاں چلائی گئیںاور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،اسٹوڈنٹس موومنٹ پورے امریکہ میں پھیل گئی ہے ،بڑی تعداد میں روزانہ طلباء اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کے لیے نکل رہے ہیںجن کی پیچھے ان کے اساتذہ موجود ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم کلمہ گو مسلمان ہیں ، قبلہ اول مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی ہے ، بیت المقدس سے ہمارا ایمانی اور دینی تعلق ہے اسے یہودیوں کے زیر تسلط نہیں چھوڑاجاسکتا ۔آبش صدیقی نے کہاکہ طلبہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،ہم غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اسلامی جمعیت طلبہ مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،ہم کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیںاورغزہ کے مظلوم و نہتے مسلمانوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہیٹ ویو کے باوجود سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
’’شیرنی کا بچہ‘‘ ازلان اور وریشہ نے اپنی بیٹی کی منہ دکھائی کردی
پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف، مسابقتی کمیشن نے کیس کی سماعت ..
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف
کراچی ، بیوی کے ناراض ہوکر میکے جانے پر شوہرنے خودکشی کرلی
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
کے الیکٹرک کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان کے الیکٹرک
سندھ میں بدامنی ڈاکو راج کے خلاف جماعت اسلامی 29 مئی کو کراچی میں کل جماعتی کانفرنس طلب کر لیا
اراکین اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک کے ..
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد میرپورخاص کے لیے باعث اعزاز ہے، سید ذوالفقار ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور،چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت اور اے سی بند ہونے پر جھگڑا،لواحقین کے تشدد سے 2ڈاکٹرز سمیت6زخمی
-
کوئی کسی کی طرف سے پریس کانفرنس کرتا ہےتو کرتا رہے کوئی فرق نہیں پڑتا، جسٹس محسن اختر کیانی
-
گندم سکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا، فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
-
بورے والا کے قریب مسافر کوچ اور کیری ڈبہ میں تصادم، ایک شخص جانبحق، سات زخمی
-
9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس نے اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں، فواد چوہدری کا انکشاف
-
شدید گرمی ،ہیٹ ویو کے خدشات، پنجاب میں کالجز کے اوقات کار تبدیل
-
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے اپیل ہے بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے باہر نکالیں،علیمہ خان
-
ہتک عزت قانون کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
پنجاب اسمبلی بھرتی کیس، چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں