بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ بسوں کے نئے روٹس بہت جلد شروع کرے گا، شرجیل میمن

بدھ 1 مئی 2024 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سندھ حکومت نے عوام کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جنہیں جلد ہی نئے روٹس پر شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بسوں کی نئی کھپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔ ان شا اللہ حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد نئے روٹس شروع کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ عوامی خدمت اور صوبے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں