کراچی : جان و مال کے محافظ ہی جان و مال کے دشمن

پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو پولیس اہلکار نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 نومبر 2015 11:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 نومبر 2015 ء) : کراچی کے علاقہ اختر کالونی میں مقابلے کےبعد پولیس اہلکارکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق اخترکالونی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش پولیس کو انکشاف ہوا کہ زخمی والا ملزم پولیس اہلکار ہے، ملزم سکیورٹی زون 2 میں تعینات ہے، ملزم ندیم لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں