پریس پولیس پبلک کے جانب سے نیشنل میوزیم میں یوم پاکستان تقریری مقابلہ 10 اسکولوں کی شرکت

طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا برائٹ فیوچر نے پہلی جبکہ ایس پیراڈائز نے تیسری پوزیشن حاصل کی

اتوار 26 مارچ 2017 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پریس پولیس پبلک گروپ کی جانب سے نیشنل میوزیم میں یوم پاکستان تقریری مقابلہ کراچی کے مختلف اسکولوں کے درمیان کرایا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ صوبائی وزیر کچی آبادی ممبر سندھ اسمبلی جاوید ناگوری تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ایس پی سٹی شہلا قریشی سابقہ صوبائی وزیر حاحی یونس کی صاحبزادی سوشل ورکر نور افشاں ایف پی سی سی آئی کی رضوانہ زیدی اداکارہ عظمی بیگ بیورو چیف دن نیوز راو شاکر ٹرانسپورٹر ملک رضوان رمضان ایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثنااللہ انسپکٹر شبانہ جیلانی و دیگر شامل تھے اسکولوں کے درمیان ہونے والے تقریری مقابلے میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں مڈل شیلڈ اور سرٹیفکٹ تقسیم کیے جبکہ بیسٹ ٹیبلو ایس پیراڈائز چلڈرن اسکول منگھوپیر کے نام رہا بہترین ٹیبلو تیار کرانے پر اسکول پرنسپل انعم سلیم کو شیلڈ سے نوازہ گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ممبر سندہ اسمبلی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ پریس پولیس پبلک کی جانب سے اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے کے انعقاد کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے عبدالوحید جیلانی ایڈمن پریس پولیس پبلک قد میں جتنے چھوٹا ہے کردار میں اتنے ہی بڑا ہے آج کی تقریب میں طلبہ و طالبات نے جسطرح یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر کی وہ قابل تعریف ہے اساتذہ نے جو محنت کی ہے وہ نظر آرہا ہے کراچی کے حالات کچھ عرصہ قبل تک انتہائی خراب تھے جسکی وجہ سے عام افراد کے ساتھ بچوں کے ذہنوں پر بھی خراب اثرات غلبہ پارہے تھے اب چونکہ پاک فوج رینجرز اور پولیس نے کراچی کے حالات پر کنٹرول پالیا ہے ایسے میں بچوں کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے میں عبدالوحید جیلانی سے درخواست کرونگا کہ لیاری میں بھی اس طرح کی تقریب منعقد کی جائے تاکہ لیاری کا ٹیلینٹ بھی ہمارے سامنے آسکے دہشتگردی کے خلاف ہمیں اپنا بچہ بچہ تیار کرنا ہوگا جس کے لیے میں ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں پریس پولیس پبلک ملکر کراچی سے خوف کا ماحول 100% ختم کرنے کی اہلیت رکھتی ہے جاوید ناگوری کا کہنا تھا آج کی تقریب میں سندہ پولیس کا نڈر بہادر اور جرات مند آفیسر حاجی ثنااللہ موجود ہے جن پر لیاری میں متعدد جان لیوا عملے ہوئے لیکن حاجی ثنااللہ کے حوصلوں کو بزدلانہ عملے شکست نہ دے سکے اب حاجی ثنااللہ ایس ایچ او منگھوپیر ہے لیاری کی طرح منگھوپیر بھی جراہم کی وجہ سے بدنام ہے لیکن میں امید کرتا ہوں منگھوپیر سے جراہم کے خاتمے میں بہادر آفیسر اہم کردار ادا کرے گا تقریب سے دیگر مہمانوں نے بھی مختصر مختصر خطاب کیا مقررین نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر پریس پولیس پبلک کی پوری ٹیم اور ایڈمن عبدالوحید جیلانی کو مبارکباد پیش کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں