ڈاکوؤں کی پکڑنے کی کوشش کرنیوالے شہریوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

جمعرات 26 اکتوبر 2023 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) شہر قائدکے علاقے سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کرنے والے شہریوں پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ 3 ڈاکو واردات کر رہے تھے کہ اطراف میں شہریوں نے پکڑنا چاہا، ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ مقتول لاسی گوٹھ کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ موقع پر موجود شہریوں نے 1 ملزم کو پکڑ لیا جبکہ 2 فرار ہو گئے۔مقتول عمر کے اہلخانہ نے عباسی شہید اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکو کچھ لوگوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، عمر اور کچھ لڑکوں نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں نے عمر کو پیٹ پر گولی ماری جو آر پار ہو گئی۔عمر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتول عمر گھروں پر رنگ کرنے کا کام کرتا تھا، وہ 7 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں