فیڈریشن کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پیر 29 اپریل 2024 23:06

۔کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے سینئر صحافی کاشف منیر کو سال2024-2025 کے لیے ''ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے "پریس اور الیکٹرانک میڈیا'' کا کنوینر اورسینئرصحافی مسعوداحمدصدیقی کو ڈپٹی کنوینرمقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کاشف منیر اور مسعوداحمدصدیقی" پریس اور الیکٹرانک میڈیا''کمیٹی میں اچھے تجربہ کار اور پیشہ ور افراد کو شامل کریں گے اور تمام متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کرکاروباری برادری کے مسائل سرکاری ایوانوں تک پہنچانے میں تعاون کریں گے۔

کاشف منیر اورمسعوداحمدصدیقی میڈیا کی معروف شخصیات ہیں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ حکومت تک پہنچانے کیلئے آواز بلندکرتے رہے ہیں، بزنس کمیونٹی کے تقریباً تمام ہی حلقوں میں انکے گہرے مراسم ہیں۔کاشف منیر نے ایف پی سی سی آئی کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ" پریس اور الیکٹرانک میڈیا'' کمیٹی کے ذریعہ موثر کردار ادا کریں گے اور اور ڈپٹی کنوینرمسعود احمدصدیقی اور کمیٹی کے دیگرممبران کی مشاورت سے ایف پی سی سی آئی کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے مفید تجاویز دیں گے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں