اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

پیر 29 اپریل 2024 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ (SCBPL) نے 2024ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجے میں قبل از ٹیکس منافع، 53 فیصد اضافے کے ساتھ،ریکارڈ 24.7 ارب روپے تک پہنچ گیا۔مجموعی آمدنی میں 44 فیصد جبکہ کلائنٹ ریونیومیں سال بہ سال کی بنیاد پر 36 فیصد اضافہ ہوا جس میں تمام شعبوں سے مثبت تعاون شامل ہے۔

اگرچہ افراط زر کے باعث آپریٹنگ اخراجات میں،اسی مدت کی مقابلے میں، 22 فیصد اضافہ ہوا، اِس کے باوجود بینک اب بھی 17 فیصدکی کم ترین لاگت سے آمدنی کے تناسب کے ساتھ صنعت میں سرِفہرست ہے۔مزید برآں، خطرات کے دانشمندانہ بندوبست کے نتیجے میں کم نقصانات اور ڈوبے ہوئے قرضوں کی وصولی کی وجہ سے گزشتہ سال اسی مدت میں 0.2 ارب روپے کے نیٹ چارج کے مقابلے میں پہلی سہ ماہی میں 0.5 ارب روپے کی نیٹ ریلیز ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واجبات کے لحاظ سے بینک کے کل ڈپازٹس، 45 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ، 765 ارب روپے رہے جبکہ رواں سال کے آغاز سے اب تک کرنٹ اکاؤنٹس میں 9 فیصد اضافے کے ساتھ، 33 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ کل ڈپازٹ بیس کا 52 فیصد بنتا ہے۔ اثاثوں میں، رواں سال کے آغاز سے اب تک،نیٹ ایڈوانسز میں 11 ارب روپے یا 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔مالی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان شیخ نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم کی سخت محنت اور لگن پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے جس کے باعث، 2024 ئکی پہلی سہ ماہی میں،ہم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ کامیابی، بہترین کارکردگی کے لیے، ہمارے عزم اور اپنے صارفین کی خدمت اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ہماری مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ریحان شیخ نے مزید کہا کہ’’میں اپنے شیئر ہولڈرز، کلائنٹس اور کاروباری شراکت داروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری صلاحیتوں پر مسلسل اعتماد کا اظہار کیا، اور اپنیساتھیوں اور عملے کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر قدم پر بینک کی مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس کی وجہ سے ہم بہترین بینکاری کا تجربہ پیش کرتے ہیں۔ ہم 2024 ء کے بارے میں پُرامید ہیں کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ معاشی اثرات کے ساتھ ساتھ مجموعی کاروباری ماحول میں بہتری اور ترقی کے مزید مواقع ظاہر ہو رہے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں