اسلام اورکفرکے درمیان پہلا معرکہ غزوہ بدرہے،حاجی حنیف طیب

ہفتہ 8 اپریل 2023 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2023ء) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاہے کہ غزوہ بدرکوشہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اورکفرکے درمیان پہلا معرکہ غزوہ بدرہے جس میں آپ ﷺتین سوتیرہ جان نثاروں کے ساتھ مدینہ منورہ روانہ ہوئے اورمشرکین کی طاقت کا گھمنڈخاک میں ملایا۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے فیڈرل بی ایریا میں دینی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ غزوہ بدرہمیں ناموس رسالت پر مرمٹنے کا درس دیتا ہے‘‘ دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کا نام جانثاری ہے‘اخوت‘ محبت‘ صبر اور برداشت کا سبق بھی ہمیں اس معرکے سے ملتا ہے۔اگراس کے مزیدپہلووںسے دیکھاجائے توجنگ بدرہمیں اتحادو اتفاق یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔

(جاری ہے)

حاجی حنیف طیب نے کہاکہ غزوہ بدرمیں جنگ کی ابتداء مشرکین مکہ نے کی مسلمانوں کی تعدادمیں کمی کے باوجود،اسلحہ نہ ہونے کے باوجود،دفاعی جنگ لڑی تھی۔باطل قوتوں کا انحصار سازوسامان پر ہوتا ہے، جبکہ مسلمان جذبہ ایمانی،اللہ کی نصرت اورمددپر بھروسہ کرتاہے۔صحابہ کرام نے نبی کریم ﷺپر جاںنثاری کی جو مثال غزوہ بدرمیں رقم کی وہ کسی اورمذہب میں نہیں ملتی،عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ غزوہ بدرکی روشنی میں آج کے جدید دورکا تقابلی مقابلہ کریں اور دنیا میں ہونے والی سماجی ناانصافیوں کیخلاف اسلام کے اُصولوں اور ضوابط کو فروغ دینے کیلئے کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں