کراچی، ڈیفنس میں چوری کی انوکھی واردات، چور مہنگے پودے لے اڑے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں 30 سیکنڈ کے اندر چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے، موٹر سائیکل سوار چور بنگلے کے باہر سے مہنگے پودے لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چوری کی انوکھی واردات دیکھنے میں آئی جہاں موٹر سائیکل سوار چور بنگلے کے باہر سے مہنگے پودے لے اڑے، مالک نے دعوی کیا ہے کہ پودوں کی مارکیٹ میں قیمت 50 ہزار روپے ہے، چوری کا واقعہ گزشتہ روز ڈیفنس فیس 6 کے علاقے میں پیش آیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی ہے ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان موٹر سائیکل پر بنگلے کے باہر پہنچے، ایک چور اتر کر بنگلے کے باہر نرسری میں جارہا ہے، ملزم نے گملے میں لگے پودے کو جڑ سے نکالا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں