جہانیاں، کر اچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی زد میں آکر معمر شخص جاں بحق

منگل 25 ستمبر 2018 16:35

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی زد میں آکر معمر شخص جاں بحق،حادثہ جہانیاں اسٹیشن کے قریب پیش آیا،معمر شخص نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی ہے،عینی شاہدین۔تفصیل کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی زد میں آکر 65سالہ بزرگ محمد بوٹا جاں بحق ہو گیامال گاڑی روک لی گئی حادثہ جہانیاں ریلوے اسٹیشن کے نارتھ کیبن کے قریب پیش آیا ۔

(جاری ہے)

مال گاڑی کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مال گاڑی قریب آنے پر معمر شخص انجن کے سامنے کود گیا جبکہ اس نے ہارن دیے اور بریک لگانے کی بھی کوشش کی تھی لیکن دیر ہو چکی تھی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جہانیاں کے علاقہ مرضی پورہ کا معمر شخص محمد بوٹا اولاد اور گھریلوحالات سے تنگ تھا اور اس نے مال گاڑی کے سامنے کود کر خود کشی کر لی ہے ۔ریسکیو ٹیم نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا جبکہ ریلوے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں