روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے اشتراک سے لیاقت نیشنل ہسپتال میں سنیئر سٹیزن کیئر یونٹ کا قیام

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) روٹری کلب کراچی گیٹ وے اور لیاقت نیشنل ہسپتال کی سنیئر سٹیزن کے لئے بہترین انسانی کاوش،لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی میں روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے اشتراک سے سنیئر سٹیزن کیئر یونٹ کا قیام ،کیئر یونٹ میں بزرگ شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال اور امراض سے بچائو اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی ۔

اس حوالے سے روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب راچی گیٹ وے کی صدر ناہید وحید نے کہاکہ بزرگوں کی صحت متعلق آگاہی و معلومات کی فراہمی کے لئے لیاقت نیشنل ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے سنیئر سٹیزن کیئر یونٹ کا قیام کسی بھی طبی شعبے کی ایک بہترین کاوش ہے ایسے اقدام سے ہم اپنے بزرگ شہرویوں کی صحت کی دیکھ بھال اور انہیں درپیش صحت کے مسائل سے نہ صرف بچا سکتے ہیں بلکہ انہیں ایک صحت مند زندگی گزارنے کے اصول پر کاربند رکھ سکتے ہیں ناہید وحید نے کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ روٹرین اس نیک کاز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی اور لیاقت نیشنل ہسپتال کی انتظامیہ کی اس نیک کاوش میں اپنا ہر ممکن تعاون یقینی بنا ئیں گے اس موقع پر تقریب سے لیاقت نیشنل ہسپتال کی ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فریدہ امین نے LNHسنیئر سٹیزن کیئر یونٹ سے متعلق روٹرین کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی پاکستان میں نجی شعبے چلنے والے شعبہ طب کا پہلا ادارہ ہے جس میں سنیئر سٹیزن کیئر یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کیئر یونٹ کے قیام کا مقصد سنیئر سٹیزن یعنی بزرگ شہریوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے وصول سے اور درپیش صحت کے بنیادی مسائل اور امراض سے بچائو سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئیRPLMکے چیئر پرسن فیصل ندیم نے کہاکہ لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی میں سنیئر سٹیزن کیئر یونٹ کا قیام LNHاور RCKکا بزرگ شہریوں کے لئے ایک بہترین کاوش ہے ،انہوںنے کہاکہ بزرگ شہری اس سے بھر پور فائدہ اُٹھا ئیں فیصل ندیم نے بتا یا کہ RPLMروٹری کلبوں اور سماجی و فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے جد وجہد اور اپنی کاوشوں کو بروئے کار لارہی ہے انہوں نے بتا یا کہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے متعدد پروجیکٹ پر کام جاری ہے ہماری اولین ترجیح عوام کو بنیادی صحت فراہم کرنا اور ملک سے جہالت کا خاتمہ کرکے تعلیم کو عام کرنا ہے ۔

تقریب میں لیاقت نیشنل ہسپتال کے ڈاکٹرز کے پینلز جن میں ڈاکٹر سیدہ رباب جعفری ،ڈاکٹر فریدہ امین ،انجم رضوی ،صابر شمسی ،سلیمہ مہندی نے سنیئر سٹیزن کیئر یونٹ سے تقریب میں موجود روٹرین کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے اور انہیں یونٹ سے متعلق آگاہی فراہم کی تقریب میں فاروق ڈاڈی ،یوسف آفتاب ،سمن لیئق عباسی ،انجم ڈاڈی ،کفیل حسین اور روٹرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں