جیکب آباد ایکسائز پولیس کی کامیاب کارروائی، 50 کلو گرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز پولیس جیکب آباد نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد چیک پوسٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر قربان علی شیخ اور انسپکٹر گل محمد بھٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک مشکوک ٹرک کی تلاشی کے دوران 50 کلو گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ایک ملزم بنگل خان سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم منشیات لیکر کراچی جارہا تھا۔چرس ٹرک نمبر کی- 5542 کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چالہ نے ایکسائز پولیس جیکب آباد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف ہر سطح پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے سرحدی چوکیوں پر چوکنا رہنے اور محکمہ ایکسائز کے انٹیلیجنس نظام کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں