چیئر مین روٹری فائونڈیشن پول نیٹ ذیل کا کراچی میں روٹری انٹر سٹی میٹنگ سے خطاب

عارف حبیب جیسے لوگ سماجی خدمات میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔مخیر حضرات کے اشتراک سے معاشرے میں فلا حی و سماجی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے روٹری کلب گیٹ وے کراچی کی میزبانی میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ انٹر سٹی میٹنگ سے عارف حبیب ،اویس کوہاری ،امجد حسن ،فاروق ڈیڈھی کا خطاب

اتوار 25 فروری 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) چیئر مین روٹری فائونڈیشن پول نیٹ ذیل نے کہاکہ روٹرین دنیا بھر میں سماج کے سدھار کیساتھ عوام کی فلا ح و بہبود اور انسداد پولیو سمیت معاشرے سے مہلک امراض کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی کے مقامی ہوٹل میں روٹری کلب کے اشتراک سے منعقدہ انٹرسٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میٹنگ سے معروف صنعتکار عارف حبیب ،ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب گیٹ وے اویس کوہاری ،صدر امجد حسن صدیقی اور فاروق ڈیڈھی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سمن لیئق عباسی ،پرویز اشفاق اور تقریباً 15کلبوں کے ذمہ دران و اراکین موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئر مین روٹری فا?نڈیشن پول نیٹ زیل نے بتایا کہ روٹری کلب انسانی فلاح و بہبود کے لئے جہاں مصروف عمل ہے وہیں صحت مند معاشرے کی تشکیل اور مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسے موذی مرض سے نجات دلا نے کے لئے انسداد پولیو مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے انہوںنے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے اب تک 1.8کھرب ڈالر خرچ کئے گئے آج انہیں کاوشوں کی بدولت بہت سے ممالک پولیو فری بن چکے ہیں اور اٴْمید ہے کہ مستقبل میں پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوجائے گا اس موقع پر معروف صنعتکار عارف حبیب نے پولیو فا?نڈیشن کو فلاحی کاموں میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں