جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ضلع غربی میں موجود 9 فیکٹری مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ضلع غربی میں موجود 9 فیکٹری مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پر اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر ضلع غربی میں موجود 9 فیکٹری مالکان مقصود ، خورشید احمد جان ، عبدالہنان ، فیصل الیاس ، جان حسن ، قدیر اطہر ، ، خرم عدیل ، اقبال شکور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔ واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ماحولیاتی ماہرین کے ہمراہ فیکٹریوں پر چھاپے کے دوران 90 فیصد فیکٹریوں کو ماحولیات کے لیے خطرناک قرار دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں