سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے پریس کونسل آف پاکستان کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لئے سی پی این ای کی پریس کونسل کمیٹی قائم کر دی

منگل 17 جولائی 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی نے پریس کونسل آف پاکستان (پی سی پی) کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لئے سی پی این ای کی پریس کونسل کمیٹی قائم کی ہے۔ سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی پی این ای کی سٹینڈنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں پریس کونسل کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پریس کونسل کمیٹی کے قیام کا مقصد صحافت کے حوالے سے ضابطہ اخلاق ‘ صحافتی آزادی اور پریس کونسل آف پاکستان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے باہمی مشاورت کا فروغ اور مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہے تاکہ اس کی مجموعی بہتری کے لئے تجاویز مرتب کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی اپنی تجاویز‘ سفارشات اور فیصلوں کے حوالے سے سی پی این ای کی سٹینڈنگ کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔

خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیاء شاہد کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈیلی انتخاب کے چیف ایڈیٹر انوار ساجدی کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ پریس کونسل کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈیلی پاکستان ٹوڈے گروپ کے چیف ایڈیٹر عارف نظامی‘ ڈیلی ایکسپریس کے ایاز خان‘ ڈیلی طاقت کے رحمت علی رازی‘ ڈیلی اتحاد کے طاہر فاروق‘ ڈیلی بلوچستان ایکسپریس کے عارف بلوچ‘ ڈیلی عوامی آواز کے ڈاکٹر جبار خٹک‘ ڈیلی ایکسپریس کے اعجاز الحق‘ کرن ڈائجسٹ گروپ کے عامر محمود اور ڈیلی فرنٹیئر سٹار کے حافظ ثناء اللہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں