کراچی، واٹربورڈ کی جانب سے شہریوں کو گھر بیٹھے ٹینکروں سے پانی کی فراہمی کیلئے متعارف کرائی جانے والی آن لائن ٹینکرسروس کامیابی کے ساتھ جاری

واں ہفتے چار ہزار شہریوں نے موبائل ایپس کے ذریعے جبکہ ساڑھے تین ہزار نے آن لائن ٹینکرز سیل فون کرکے پانی کے ٹینکرز حاصل کئے

جمعرات 19 جولائی 2018 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) واٹربورڈ کی جانب سے شہریوںکو گھر بیٹھے ٹینکروں سے پانی کی فراہمی کیلئے متعارف کرائی جانے والی آن لائن ٹینکرسروس کامیابی کے ساتھ جاری ہے،روزانہ سیکڑوں شہری ٹیلی فون سروس اور متعارف کرائی گئی ایپ کے ذریعے پانی کے حصول کیلئے رجوع کررہے ہیں،رواں ہفتے تقریباً چار ہزار شہریوں نے موبائل ایپس کے ذریعے جبکہ ساڑھے تین ہزار نے آن لائن ٹینکرز سیل فون کرکے واٹربورڈ کے مختلف ہائیڈرنٹس سے پانی کے ٹینکرز حاصل کئے، اس کے علاوہ غریب علاقوںو کچی آبادیوںمیں ڈی سی کوٹہ کے تحت مفت ٹینکرز سروس کے تحت بھی ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے ،مختلف ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں نصب کی جانیوالی عوامی ٹینکیوں میں بھی صبح شام پانی ڈالا جارہا ہے ، ترجمان واٹربورڈ نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ صارف واٹربورڈ کی موبائل ایپ ایکٹیو کرنے کیلئے گزشتہ دنوں اخبارات میں شائع اشتہار میں درج ہدایات اور معلومات کو مد نظر رکھیں،ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ایپ کے زریعے ٹینکر حاصل کرنے کیلئے صارفین کو گوگل یا ایپل ایپس اسٹور سے واٹربورڈ کا کے ڈبیلو ایس بی ،اوٹی ایس کاایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا ، اینڈرائیڈ 7.0 یا اس سے زیادہ کی صورت میں لوکیشن کو ایکٹیویٹ کیا جانا ضروری ہے،ایپس کھولتے ہی لوکیشن کے انتخاب کا پیغام خودکار نظام کے تحت دیا جاتا ہے، تاہم بعض صارفین اسے اہمیت نہیں دیتے ہیں ، اس سبب انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارف کو اینڈرائڈ فون کی سیٹنگ کو کھولنا ہوتاہے جس کے بعد ایپس کے آپشن میں کے ڈبلیو ایس بی ،او ٹی ایس، ایپس کا انتخاب کیا جاتا ہے اس ایپ میں داخل ہونے کے بعد ایپ کی لوکیشن کا بٹن دبا کر مطلوبہ لوکیشن کا انتخاب اوربعد ازاں محفوظ کرنا ہوگا ،جس کے بعد صارف کو دوبارہ مذکورہ ایپ میں داخل ہوکر پانی کا ٹینکر حاصل کرنے کیلئے موبائل فون نمبر ، نام ، ٹینکرترسیل کا پتہ ، ٹاؤن اور علاقہ کا انتخاب کرنا ہوگا ،واٹربورڈ کا صارف نمبر (جہاں لاگو ہو) ٹینکر کی ضرورت (پانی کی مقدار)کا انتخاب کرکے ڈیفائن میپ لوکیشن کے بٹن کو دباکر نقشے میں قریبی اہم جگہ کی وضاحت کے بعد سیو کا بٹن اور پھر ڈن کا بٹن دبانا ہوگا ، ایپ کے ذریعہ صارف کی درج کردہ معلومات کا خلاصہ بشمول تخمینہ صارف کو بتائی جائے گی ،اسے تصدیق کرکے کنفرم کا بٹن دبانا ہوگا،اس عمل کے بعدصارف کی اسکرین پر ایک خصوصی درخواست نمبر آجائے گا،درخواست کی تصدیق کا پیغام بشمول رقم (تخمینہ ) صارف کے فراہم کردہ موبائل فون پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دیا جائے گابعدازاں آن لائن ٹینکر سسٹم صارف کی درخواست متعلقہ ہائیڈرنٹ کو براہ راست بھیج دے گا،متعلقہ ہائیڈرنٹ اسٹاف کی جانب سے پانی کا ٹینکر بھیجنے سے پہلے صارف کو کال کی جائے گی ،ٹینکر کی ترسیل کے وقت صارف کو اصل رقم اور ڈرائیور کا رابطہ نمبر بزریعہ ایس ایم ایس بھی بھیجا جائے گا،ایپ میںصارف اپنی آخری درخواست کا اسٹیٹس چیک کرسکتا ہے اور ہسٹری کے مینو سے اپنی آخری 3 درخواستیں بھی دیکھ سکتے ہیں�

(جاری ہے)

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں