سند ھ اسمبلی،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئیے چار کاغذات نامزدگی منظور

منگل 14 اگست 2018 21:03

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئیے چار کاغذات نامزدگی منظور کر لئیے گئے۔ چاروں امیدواروں کے خلاف کسی رکن نے اعتراض داخل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سیکریٹری سندھ اسمبلی اسپیکر عہدے کے لئیے دو اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لئیے بھی دو امیدوار میدان میں ہیں۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے اسپیکر کے لئیے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لئیے ریحانہ لغاری امیدوار ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر کے لئیے جاوید حنیف اور ڈپٹی اسپیکر کے لئیے رابیعہ اظفر امیدوار ہیں۔امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی گئی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں