ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میںکنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارات میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میںڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی اور فروغ نسیم کے بحیثیت وزیر کابینہ میں شمولیت کی باقاعدہ تو ثیق کی گئی

اتوار 19 اگست 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو اجس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی ،اجلاس میں ملک کی بدلتی ہو ئی سیاسی صورتحال پر تبادل خیا ل کیا گیا اورڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی اور فروغ نسیم کے بحیثیت وزیر کابینہ میں شمولیت کی باقاعدہ تو ثیق کی گئی ۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے متفقہ طور پر عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا کہ عمرا ن خان کی قیادت میں ملک حقیقی تبدیلی کی جانب بڑ ھے گا اور اس کے ثمرات نچلی سطح تک عوام میں پہنچیںگے ۔رابطہ کمیٹی نے ملک میں پر امن انتقال اقتدار اور حکومتوں کی تشکیل پر اطمنان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ملک میں جموری روایات فروغ پارہی ہیں جو ملک اور قو م کے لئے مفید ثابت ہو گا ،اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،ڈپٹی کنو نینرکنور نوید جمیل اور اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں