بلدیہ شرقی عیدالاضحی پر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کی نگرانی کرے گی

پیر 20 اگست 2018 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی میں عیدالضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے انتظامات کی ذمہ داری سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہے بلدیہ شرقی اس سلسلے میں کاموں کی نگرانی کے فرائض سر انجام دے گی، ضلع شرقی کے مکینوں کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے بلدیہ شرقی کے شکایتی مراکز بھی فعال رہیں گے ضلع شرقی کیمکینوں سے گزارش ہے کہ عید کے تینوں دنوں میں آلائش اٹھانے اور ٹھکانے لگانے میں کہیں کوتاہی دکھائی دے یا شکایت ہو تو فوری طورپر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ضلع شرقی کے جاریکردہ شکایتی مراکز پر رجوع کریں جو یہ ہیں 35314171-02135314172 اور اگرشکایات نمٹانے میں کوتاہی ہوتو اس کی اطلاع فوری طور پر گلشن اقبال زون کے ٹیلی فون نمبرز 99230355-9اور جمشید زون کے ٹیلی فون نمبر 99225111 پر دی جائے جس کے ازالے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائیگا، انہوں نے ضلع شرقی کے مکینوں سے گزارش کی ہے کہ وہ آلائشیں اِدھر اٴْدھر پھینکنے سے گریز کریں، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آلائشیں اٹھانے کیلئے آپکے گھر کے نزدیک رجوع کریگا جبکہ کے ایم سی کی مدد سے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا انتظام بھی کیا جائیگا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے ضلع شرقی کے مکینوں سے گزارش کی ہے کہ وہ عیدالضحی آپریشن کے دوران اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو باہمی تعاون سے یقینی بنایا جاسکی.۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں