کراچی،اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا

منگل 18 ستمبر 2018 16:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ بلیک کرولا اور وائٹ سوئفٹ گاڑیاں چھیننے اور چوری والا گروہ سرگرم ہوگیا۔

(جاری ہے)

شہری اپنی گاڑیاں بلیک کرولا اور وائٹ سوئفٹ گاڑیاں محفوظ بنائیں۔ کار لفٹروں نے بلیک کرولا اور وائٹ سوئفٹ گاڑیوں کو ہدف بنایا ہوا ہے۔ اے سی ایل سی ذرائع کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ یہ گاڑیاں چھینی جارہی ہیں۔ گزشتہ ماہ شہر میں 141 کاریں چھینی یا چوری کی گئی۔ شہری اپنی گاڑیوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں