محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی، سکھر، روہڑی، خیرپور اور نوابشاہ میں موبائل فون سروس مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی، سکھر، روہڑی، خیرپور اور نوابشاہ میں موبائل فون سروس مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کے سیکریٹری کبیر قاضی کے مطابق آج (جمعہ) یوم عاشور کے موقع پر سکھر ، روہڑی، خیرپور اور نوابشاہ میں موبائل سروس رات 12 بجے تک بند رہے گی۔کراچی کے تمام اضلاع میں بھی آج (جمعہ) موبائل سروس صبح سے رات 12 بجے تک بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں